بدھ 23 ستمبر 2026 - 11:04
قائد ملت جعفریہ پاکستان سے مرکزی مجلس عاملہ کے وفد کی ملاقات / تنظیمی و سیاسی امور پر تبادلۂ خیال

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے مرکزی مجلس عاملہ کے ایک اہم وفد نے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے مرکزی مجلس عاملہ کے ایک اہم وفد نے ملاقات کی۔ جس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت ملی، مذہبی، دینی، تنظیمی اور سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفد میں مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی اور سید اظہار بخاری شامل تھے۔

ملاقات کے دوران بالخصوص دو اہم تنظیمی و سیاسی امور زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر رواں سال جون میں گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کی انتخابی مہم اور نتائج کے حوالے سے تنظیمی کارکنان میں پائی جانے والی بے چینی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے مرکزی مجلس عاملہ کے اہم وفد کی ملاقات / تنظیمی و سیاسی امور پر تبادلۂ خیال

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: سیاسی انتخابی کمیٹی کا جلد اجلاس طلب کر کے گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج، ان کے اسباب و عوامل اور تنظیمی کارکنان میں پائی جانے والی بے چینی کا تفصیلی جائزہ اور تجزیہ کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے وفد کو یقین دلایا کہ مرکزی انتخابات کی تیاری جاری ہے اور یہ انتخابات اپریل 2027ء سے قبل منعقد کیے جائیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha